انتخابی سیاسی صورتحال گرم,اسٹاک مارکیٹ لڑکھڑا گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدیدمندی کی لپیٹ میں ہے،بازار حصص میں کاروبار کا منفی اختتام, 64 ہزار پوائنٹس کی حد بھی گنوا بیٹھی۔
بازارحصص میں فروخت کادباو،مندی کارجحان زورپکڑگیا۔ہنڈریڈ انڈیکس 532 پوائنٹس گرکر 63737 پوائنٹس پربند ہوا،آج بازار میں 12 ارب 61 کروڑ روپے مالیت کے 40 کروڑ 66 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغازپردوران ٹریڈنگ شیئرمارکیٹ 850 پوائنٹس پرگری، انتخابی سیاسی ہلچل سے مالیاتی ادارےاور سرمایہ کار نئی خریداری سےگریزاں ہیں۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ 64 ہزار 269 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب پاکستانی روپیہ کےمقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا تسلسل آج بھی برقرار رہا۔کاروبار کے آغاز پرانٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے کمی آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279.75 روپے پر آگیا ہے۔