پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل آج بھی برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں آج بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے کمی آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279.75 روپے پر آگیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 23پیسے کم ہوئی تھی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 23 پیسے کی کمی سے 279.02 روپے سے کم ہو کر 278.79 روپے اور قیمت فروخت 12 پیسے کی کمی سے 281.37روپے سے کم ہو کر 281.25 روپے ہوئی۔