توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیب کیسزکا جیل ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
جیل ٹرائل کےنوٹیفکیشن کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی جانب سےدرخواست دائرکردی گئی،درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ القادرٹرسٹ کیس میں 14 نومبرکو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری ہوا،توشہ خانہ کیس میں 28نومبرکوجیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا،جیل ٹرائل کےدونوں نوٹیفکیشن غیرقانونی اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ جیل ٹرائل کےدونوں نوٹیفکیشنزکالعدم قراردیئے جائیں، درخواست کا فیصلہ ہونے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکی جائے