بلوچستان عوامی پارٹی کےصدرخالد مگسی نےپی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کےصدرخالدمگسی نےاپنےبیان میں کہاسپریم کورٹ کے فیصلے نےنظریہ ضرورت کو دفن کردیا،سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کیا،ہم ملک اورپارٹیوں میں جمہوریت کےحامی ہیں۔
خالدمگسی نےمزیدکہا،تحریک انصاف عدلیہ پرالزام ترشی کےبجائے انٹرا پارٹی انتخابات کا ثبوت دے،سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام ہرسیاسی کارکن اورشہری پرفرض ہے، سپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن پرتنقید کرنے والے پہلےاپنےگریبان میں جھانکیں۔