بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے ’ ایودھیا‘ کے پوش ترین علاقے میں مہنگا ترین پلاٹ خرید لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر ایودھیا میں دریا کے کنارے بسائی جانے والی 7 سٹار ہاوسنگ سکیم کا افتتاح 22 جنوری کو اسی دن ہونے جارہاہے جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اسی شہر میں ایودھیا میں مندر کا افتتاح کرنے جارہے ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے یہ پلاٹ 14.5 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا ہے ۔
امیتابھ بچن کا ایودھیا میں پلاٹ خریدنے کے معاملے پر کہناتھا کہ وہ ابھی نندن لودھا کی سوسائٹی میں انویسٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں کیونکہ یہ شہر میرے دل میں خاص مقام رکھتا ہے۔