مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز اس مرتبہ الیکشن میں پارٹی سے ٹکٹ لینے میں ناکام رہے جس کی وجہ حیران کن وجہ سینئر سیاستدان احسن اقبال نے بتا دی ہے ۔
شکر گڑھ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے دانیال عزیز پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینا چاہتے تھے ، آخری روز درخواست لے کر نون لیگ کے پاس آئے ،2013 میں بھی پارٹی ٹکٹ نہیں دینا چاہتی تھی لیکن میری گارنٹی پر ٹکٹ ملا ۔۔ اُس کا بدلہ یہ ملا کہ میرے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا ۔ یہ مہم اصل میں میرے خلاف نہیں پارٹی کے خلاف ہی ہے ۔
یاد رہے کہ ن لیگ کے ناراض رہنما دانیال عزیز نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے تھے جس کے بعد انہیں اب پریشر ککر کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیاہے ، دانیال عزیز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 سے آزادحیثیت میں الیکشن لڑنے جارہے ہیں ۔