پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے قریب نجی اسپتال میں آگ لگ گئی، فائر فائٹرز نے 3 مریضوں کو متاثرہ منزل سے نکال کر کر محفوظ مقام پر پہنچادیا۔
پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے قریب کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، 5 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزرز کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ نجی اسپتال کی عمارت کے تیسرے اور چوتھے فلور پر لگی، پھنسے ہوئے 3 مریضوں کو نکال کر بالائی منزل پر پہنچادیا گیا۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق اہلکار عمارت میں سرچ آپریشن کررہے ہیں، عمارت میں بڑے پیمانے پر دھواں موجود ہے، دھواں ختم کرنے کیلئے اسموک ایجیکٹر استعمال کئے جارہے ہیں۔
حکام کے مطابق ٹیمیں عمارت کے مختلف حصوں کو سرچ اور کلئیر کررہی ہیں، آگے بجھانے کیلئے ہیوی مشینری اور اسنارکل کا بھی استعمال کیا گیا۔