محمد رضوان پاکستان کی جانب سے ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹر بن گئے
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں نائب کپتان محمد رضوان نے انوکھا کارنامہ سرانجام دیدیا، قومی ٹیم کے نائب کپتان نے سابق کپتان محمد حفیظ اور شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی20 فارمیٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
مزید جانیے : ٹی 20 کرکٹ، محمد رضوان نے محمد حفیظ کا اہم ریکارڈ برابر کردیا
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں رضوان نے 5 گیندوں پر 1 چھکے کی مدد سے 7 رنز بنائے اور وکٹ گنوا بیٹھے تاہم انہوں نے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا قومی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
پاکستان کیلئے ٹی 20 فارمیٹ میں شامل ٹاپ 5 کھلاڑیوں میں محمد حفیظ دوسرے، شاہد آفریدی تیسرے، شعیب ملک چوتھے جبکہ عمر اکمل پانچویں نمبر پر ہیں۔