لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (لمز) نے موبائل پر نہروں کی نگر انی کیلئے نگران ایپ کا باقاعدہ آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (لمز) کے زیراہتمام محکمہ آبپاشی کے950 سے زائد افسران کا 6 روزہ تربیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ اجلاس جغرافیائی لحاظ سے بھل صفائی میں شامل اضلاع میں منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع شامل ہیں۔
ڈیٹا کی دو طرفہ ترسیل شروع ہوگئی جبکہ میعار کو برقرار رکھنے کے لئےکوالٹی کنٹرول ٹیموں کی تشکیل دیدی گئی۔ لمز بھل صفائی کی نگرانی جدید تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ڈرون اور ریڈار کے ذریعے کرے گی۔
نگرانی کے لئے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (لمز) نے کوالٹی کنٹرول ٹیمیں روانہ کر دی ہیں اور ڈیٹا کی ترسیل شروع ہو چکی ہے۔