استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہےکہ تنقید کی بجائے تعمیر اور امید سے یقین تک کا سفر طے کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا انتخابی منشورعام آدمی کے مسائل کا حل اور علاقے کی حالت زار بدلنا ہے۔انشاء اللہ اب شاہدرہ میں بھی ترقی اور خوشحالی کے دروازے کھلیں گے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ حلقہ این اے ایک سو سترہ اور پی پی ایک سو انچاس لاہور سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں ، این اے ایک سو سترہ کے دونوں صوبائی حلقوں پی پی ایک سو پینتالیس اور ایک سو چھیالیس میں جلسے ہونگے ۔