بھارت کی ریاست ہریانہ میں انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایمبولینس میں لے جایا جانے والا مردہ اچانک سے زندہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ چندی گڑھ میں پیش آیا جہاں ایک خاندان کی جانب سےدعویٰ کیاگیا کہ ان کے 80 سالہ رشتےدارجنہیں مردہ قرار دیا جا چکا تھا اور ان کی لاش کو ایمبولینس میں جب گھر لایا جارہا تھا تب وہ زندہ ہوگئے۔
رپورٹس کےمطابق درشن سنگھ برارکو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا تھا،جمعرات کے روز ان کی رہائش گاہ پررشتے داروں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا تب خبرملی کہ درشن سنگھ حیات ہیں۔
خبر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ ردعمل سامنے آرہا ہے۔