نو مئی میں مخصوص جماعت کے سرکردہ کارکنوں کے براہ راست ملوث ہونے کے نئے شواہد منظر عام پر آگئے۔
ویڈیو میں شر پسند ہجوم کو لاہور کنٹونمنٹ کےداخلی دروازے کے سامنے سڑک بلاک کرتےدیکھا جا سکتا ہے,مخصوص جماعت کاسرکردہ کارندہ عبادفاروق مشتعل ہجوم کومزید توڑپھوڑ پر اکساتادکھائی دےرہا ہے۔
ہاتھوں میں پارٹی جھنڈے اٹھائےڈنڈا بردارمشتعل شرپسندوں کوچیک پوسٹ گراتے اور سائن بورڈ توڑتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
کیا ان واضح ناقابل تردیدشواہد کی روشنی میں مخصوص جماعت کےملوث کارندے کسی رعایت کےمستحق ہیں،قومی مفاد کا تقاضہ ہےکہ ان شر پسندعناصر کو قانون کےکٹہرےمیں لایا جائے تاکہ آئندہ اس طرح کی شرانگیزی دوہرائی نہ جا سکے۔