پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا شیڈول جاری کردیا گیا، افتتاحی میچ 17 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، ایونٹ 17 فروری سے 17 مارچ تک کھیلا جائے گا، ایونٹ کے میچز کی میزبان کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان کریں گے۔
پی ایس ایل 9 کے شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ 17 فروری کو اسلام آباد یونائٹیڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کے پلے آف راؤنڈ، کوالیفائر، دونوں ایلی منیٹرز اور فائنل سمیت 11 میچز نیشنل بینک کرکٹ ارینا کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ لاہور اور راولپنڈی 9، 9 جبکہ ملتان 5 میچز کی میزبانی کرے گا۔
پی ایس ایل 9 کے پہلے مرحلے میں 17 سے 29 مارچ تک بلاتعطل مچز ہوں گے جبکہ تین روز کے وقفے کے بعد 2 مارچ سے دوسرا مرحلہ شروع ہوگا جو 12 مارچ تک جاری رہے گا۔
شیڈول کے مطابق پی ایس ایل کوالی فائر 14 مارچ کو ہوگا، ایلیمنیٹرز 15 اور 16 مارچ کو شیڈول نیشنل بینک کرکٹ ارینا کراچی میں رکھے گئے ہیں جبکہ فائنل 18 مارچ کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔