راولپنڈی میں ایک روز کے دوران دو مبینہ پولیس مقابلوں میں چھ ڈکیت ہلاک ہوگئے ہیں۔
ریس کورس کےعلاقےمیں میں مبینہ پولیس مقابلےمیں بیرون ملک سے آنے والےشہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے چارڈکیت مارے گئے،ملزمان سے ڈکیتی کے دوران قتل کئے گئے برطانوی شہری کا لیپ ٹاپ اوردیگراشیا برآمد کرلی گئیں۔
پولیس کےمطابق گینگ ڈکیت وارداتوں کے دوران پولیس یونیفارم استعمال کرتے تھے، ہلاک ملزم احمد خان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہے،
ملزمان نے بیرون ملک کینیڈا سے آئے ایک شہری کے ساتھ بھی واردات کی تھی۔