لاہور میں گزشتہ دو روز میں چینی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں چینی کی قیمت آسمان کی بلندی کو چھو رہی ہے چینی کی ایکس مل قیمت بڑھ کر 140 روپے فی کلو ہوگئی ہے
چینی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں قیمت 142 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے پرچون میں چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
اس صورت حال میں دکانداروں نے چینی کی قیمت میں اضافے کو شوگر ملز مالکان اور بڑے شوگر ڈیلرز کی ملی بھگت کا نتیجہ قرار دیا ہےشوگر انڈسٹری کے سٹیک ہولڈرز کا کہنا ہے کہ کرشنگ سیزن کے باوجود چینی مہنگی ہونا حکومت کیلئے بڑا سوالیہ نشان ہے، شوگر ملز مالکان کا چینی ایکسپورٹ کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی قیمت پر اثرانداز ہوا ہے۔