عوامی نیشنل پارٹی کی خاتون رہنماء ثمر ہارون بلور کی ہیرے کی ایک کروڑ روپے مالیت کی انگوٹھی چوری ہوگئی، اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ثمر بلور نے ملازمین کو شامل تفتیش کرنے کی درخواست کر دی۔
رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) رہنماء ثمر ہارون بلور کی ہیرے کی انگوٹھی چوری ہوگئی۔ خاتون سیاسی رہنماء نے واقعے کا مقدمہ اسلام آباد میں تھانہ کوہسار میں درج کرادیا۔
مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انگوٹھی کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے، 4 قیراط ہیرے کی انگوٹھی شوہر ہارون بشیر بلور نے تحفے میں دی تھی۔
خاتون سیاسی رہنماء نے بتایا کہ تقریب پر انگوٹھی پہن کر گئی، گھر آکر اتاری بعد میں انگوٹھی نہ مل سکی، میرے گھر میں 5 ملازمین کام کرتے ہیں، ملازمین کو شامل تفتیش کرکے انگھوٹھی برآمد کرائی جائے۔