کوئٹہ کے نواحی کچلاک سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ارباب غلام محمد کاسی کی لاش ملی ہے ۔
رپورٹس کے مطابق ایس ایچ اونیوکچلاک عابد مینگل کے مطابق کچلاک کے علاقے کلی شیخ جمال اٹوزئی سے اے این پی رہنما ارباب غلام محمد کاسی کی لاش ملی ہے ۔
واقعے کے بعد لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ارباب غلام محمد کاسی کو کنپٹی پر دائیں جانب سے گولی لگی ہے ۔ جائے وقوعہ سے ایک گولی کا خول بھی ملا ہے ۔ خودکشی ہے یا پھر قتل ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔
ایس ایچ او عابد مینگل نے مزید بتایا کہ موت کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کوئٹہ سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
واقعے کی تحقیقات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجوہات معلوم ہوسکیں گی ۔