آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں آج پاکستانی معیشت کے پہلے اقتصادی جائزے کی منظوری دےگا،اسٹاف لیول معاہدےکی منظوری کی صورت میں پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی نئی قسط ملے گی۔
پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیاں اسٹاف لیول معاہدہ گزشتہ سال 15 نومبرکو طے پایا تھا،پاکستان 3 ارب ڈالر کےاسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی حاصل کرچکا ہے۔
قرض پروگرام کےتحت دوسرا جائزہ اجلاس آئندہ ماہ فروری میں شیڈول ہے۔