پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر کی جانے والی اپیلیں خارج ہوگئیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹربیونل نے ریٹرنگ افسران کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پرویز الہیٰ سمیت دیگر کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان عام انتخابات 2024 سے مکمل آؤٹ
ٹریبونل نے قصیرہ الہی کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل بھی خارج کردی۔
پرویز الہٰی کے این اے 64 اور69 جبکہ پی پی 32 اور34 سے متعلق اپیلیں خارج کی گئیں۔