بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 9 مئی کے واقعات کی تفتیش کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔
بدھ کے روز 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے تفتیشی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کی اور مختلف سوالات کئے جس پر سابق وزیر اعظم کی جانب سے متعدد سوالوں کے جوابات دیئے گئے۔
جے آئی ٹی ممبران تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس پولیس لائنز روانہ ہوگئے اور بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کا دوسرا دور کل صبح ہونے کا امکان ہے۔
جے آئی ٹی اپنی تفتیشی رپورٹ کل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرے گی جس کی روشنی میں ریمانڈ میں توسیع یا جوڈیشل ریمانڈ کا فیصلہ کیا جائے گا۔