متحدہ عرب امارات اور منگولیا نے ویزا فری اینٹری کے معاہدے پر اتفاق کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک نے ایم او یو پر دستخط کر لیئے ہیں جس کا مقصد باقاعدہ ، سفارتی ، خصوصی اور مشن پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا سے استثنیٰ دینا ہو گا ، دونوں ممالک کی جانب سے یہ قدم تعاون بڑھانے اور تعلقات کو مزید بہتر کرنےکی غرض سے اٹھایا ہے ۔
اس معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات کے ریگولر ، سفارتی، سپیشل اور مشن پاسپورٹ رکھنے والے شہری منگولیا کا بغیر ویزے کے دورہ کر سکیں گے اور 30 روز تک قیام کرنے کے اہل ہوں گے ۔اسی طرح منگولیا کے شہری جن کے پاس ریگولر، آفیشل ، اور سفارتی پاسپورٹ ہوں گے وہ متحدہ عرب امارت میں بغیر ویزا داخل ہونے کے اہل ہوں گے ، شہری یہ سہولت 28 جنوری سے حاصل کر سکیں گے ۔
منگولیا کےوزیر خارجہ بٹ سیٹسگ باتمنکھ اور متحدہ عرب امارات کے سٹیٹ منسٹر احمد علی نے معاہدے پر دستخط کیئے ، جس کا مقصددونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔