پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کے ٹیلی ویژن رائٹس سپورٹس چینل ’ اے سپورٹس ‘ نے اپنے نام کر لیئے ۔
تفصیلات کے مطابق اے سپورٹس نے 6 ارب 30 کروڑ روپے کی بھاری بولی لگا کر ٹیلی ویژن رائٹس خرید لیئے ،ٹین سپورٹس نے 5ارب 28 کروڑ روپے کی بولی لگائی جبکہ پی ٹی وی نے پی ایس ایل رائٹس حاصل کرنے کی کوشش مین 5 ارب 25 کروڑ کی بولی لگائی تاہم اے سپورٹس نے بازی مارتے ہوئے 6 ارب 30 کروڑکی بولی لگا کر مقابلہ جیت لیا ، کسی بھی ٹی وی چینل نے اے سپورٹس ے زائد بولی لگانے سے گریز کیا ۔اے سپورٹس نے پی ایس ایل کے 2 سال کیلئے رائٹس خریدے ہیں ۔
پی ایس ایل کے ٹی وی رائٹس کی بڈ 4 ارب روپے سے شروع ہوئی تھی ، دوسری جانب بلٹز نے 1 ارب 90 کروڑ کے ڈیجیٹل پی ایس ایل رائٹس اپنے نام کر لیئے ہیں، پی ایس ایل مینجمنٹ نے 7 ارب 35 کروڑ کی بیس پرائز رکھی تھی ۔