آئی سی سی نے کیپ ٹاؤن کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق میچ ریفری کرس براڈ نے اپنی رپورٹ میں پچ کو غیر تسلی بخش قرار دیا،جبکہ دونوں کپتانوں نےبھی پچ کے غیرمعیاری ہونے پراتفاق کیا،کیپ ٹاؤں وینیو پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی لگا دیا گیا ہے۔
ریفری کی رپورٹ کے مطابق پچ پر غیرمتوازی باؤنس بیٹنگ کیلئے سازگار نہ تھا۔یاد رہے کہ کیپ ٹاؤن میں بھارت اور جنوبی افریقا کا ٹیسٹ میچ 107 اوورز میں ختم ہوگیا تھا۔