پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سانحہ 9 مئی کو جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) پر حملہ کیس میں بھی گرفتاری ڈال دی گئی۔
سابق وزیر اعظم عمران خان قومی احتساب بیورو ( نیب ) کے دو ریفرنسز میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں جبکہ پیر کے روز ان کی سائفر کیس میں رہائی کی روبکار جاری ہوئی تھی۔
منگل کے روز عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتاری ڈال دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کو 9 مئی کے تمام مقدمات میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔