جمعیت علما اسلام (ف) نے ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے 30 حلقوں پر امیدواروں کا اعلان کر دیا۔
ترجمان جے یو آئی جلیل جان کے مطابق قومی اسمبلی کے 30 حلقوں پر امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ بعض امید واروں کے ناموں پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔
جلیل جان کے مطابق کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے دو بیٹے اسجد محمود اور اسعد محمود کا بھی پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ اسجد محمود لکی مروت اور اسعد محمود ٹانک سے الیکشن لڑیں گے۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق این اے 44 سے مولانا فضل الرحمان کو ٹکٹ ملنے کا فیصلہ نہیں ہو سکا،ناصرموسی زئی این اے 30 جبکہ نور عالم خان این اے 28 سے امیدوار ہیں۔
اس کے علاوہ جمعیت علما اسلام (ف) نےپارٹی میں شامل ہونے والے تحریک انصاف کے دو سابق ارکان اسمبلی کو پشاور کے حلقوں پر ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔