تمباکوکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اوررواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ برآمدات سے ملک کو43.59 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔
ادارہ شماریات کےاعدادوشمارکے مطابق تمباکوکی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تمباکوکی برآمدات سے ملک کو43.59 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38 فیصدزیادہ ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تمباکوکی برآمدات سے ملک کو 31.57 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ نومبر2023 میں تمباکوکی برآمدات کاحجم 20.42 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواکتوبرمیں 4.96 ملین ڈالر اورنومبر2023 میں 4.80 ملین ڈالرتھا۔
ادارہ شماریات کےاعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2023 میں تمباکوکی برآمدات کامجموعی حجم 77.80 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔