پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز اور سابق وزر اعظم شہبازشریف بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پرنوازشریف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کراچی ۔ لاہور اور اسلام آباد میں مختلف سیاسی جماعتوں سے اپنی ملاقاتوں بارے نواز شریف کو آگاہ کیا۔ جین میریٹ نے کہا کہ آٹھ فروری کو اجتماعیت کے حامل انتخابات کا انعقاد پاکستان کے مستقبل کے لئے اہم ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر نے مختلف مقدمات سے بریت پر مسلم لیگ ن کے قائد کو مبارک دی۔