آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ بحرین کے دوران بحرینی بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد سے اہم ملاقاتیں کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف عاصم منیر نےبحرین کا 2 روزہ سرکاری دورہ کیا اور بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی ، جبکہ دورے کے دوران سعود ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن حمد الخلیفہ سے بھی ملے۔
بیان کے مطابق ملاقاتوں میں دوطرفہ فوجی اور سکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،معززین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اورعلاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی جاری کوششوں کی بھی تعریف کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےبحرین ڈیفنس فورسزکےکمانڈرفیلڈمارشل خلیفہ بن احمد اورکمانڈربحرین نیشنل گارڈجنرل شیخ محمدبن عیسی سےبھی ملاقاتیں کیں۔
آرمی چیف نے بحرین نیشنل گارڈ کے 27ویں یوم تاسیس کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔انہوں نے انسداد دہشت گردی کی تربیتی مشق کا بھی مشاہدہ کیا۔
بحرین کے بادشاہ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانےکے اعتراف میں آرمی چیف کو بحرین فرسٹ کلاس کا ملٹری میڈل سے نوازا۔