پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سما سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ آج کافیصلہ تاریخی ہے،ثاقب نثار نے نواز شریف کوسزادینےکیلئےغیرآئینی فیصلہ دیاتھا۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے سما سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تاحیات نااہلی آئین کےخلاف تھی ثاقب نثار لاڈلے کو صادق وامین کےسرٹیفکیٹ بانٹ رہے تھےثاقب نثار کو آج تھوڑی بہت شرم آنی چاہیے،آج کا فیصلہ ثاقب نثارنےجن اختیارات کواستعمال کیااس کیخلاف آیا ہے،
آج مسلم لیگ ن سرخرو ہوئی ہے،جواختیارات کاناجائزاستعمال کرتے ہیں،ان کیلئےفیصلہ سبق ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جوشقیں ڈکٹیٹر نے بنائی ہیں انہیں پارلیمنٹ کے راستے سے باہر پھینکنا چاہیے نواز شریف کا وقتی نقصان ہوا اب دوبارہ وہ منصب پربیٹھیں گےنوازشریف پر ظلم وجبرہورہا تھا انہوں نےاپنافیصلہ اللہ تعالیٰ پرچھوڑا تھا جن لوگوں نےیہ فیصلےکئےوہ اللہ تعالیٰ کی پکڑمیں ہیں۔