بھارتی سپریم کورٹ نےبلقیس بانو کیس میں گیارہ مجرموں کی معافی کالعدم قرار دے دی۔
2002 میں گجرات میں ہندومسلم فسادات میں حاملہ خاتون بلقیس بانو کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور ان کےخاندان کے 7 افراد کا قتل کرنیوالے 11 ملزمان کی معافی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت بھارتی سپریم کورٹ نےگزشتہ برس محفوظ کیاگیافیصلہ سناتے ہوئے 11 مجرموں کی معافی کو کالعدم قرار دے دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہاگیا ہےکہ گجرات حکومت کا بلقیس بانوکیس کے مجرموں کی معافی کا فیصلہ طاقت اور اختیارات کے غلط استعمال کی ایک مثال ہے۔
ان افرادکو دوہزارآٹھ میں مجرم قراردیا گیا تھا۔جنہیں گجرات حکومت نے اگست 2022 میں رہا کرنےکا حکم دیدیا تھا۔ان کی رہائی پرمتاثرہ خاتون کے وکلاء اور سیاستدانوں نےمذمت کی۔اورمعافی کو چیلنج کرنےکیلئے سپریم کورٹ میں متعدد درخواستیں دائر کی گئی۔جن میں ایک خود متاثرہ خاتون کی تھی۔