ٹرین میں سفر کےشوقین افرادکیلئے اچھی خبر ہے،پاکستان ریلوے نے 'پریمیم لاؤنج' ڈائننگ کار متعارف کرادی۔
،پاکستان ریلویز نے'پریمیم لاؤنج' ڈائننگ کارکا آغازکیا ہےابتدائی طور پریہ سہولت بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کے مسافروں کے لیےدستیاب ہے۔
جدید ترین ڈائننگ کارمیں 45 مسافروں کےبیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ 40 کھانے کی اشیاء پر مشتمل ایک وسیع مینو رکھا گیا ہے۔
پی آر کےچیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ 'پریمیم لاؤنج' کا مقصد مسافروں کو ان کے ٹرین کے سفر کے دوران ایک آرام دہ سفر اور اچھا کھانا فراہم کرنا ہے۔