اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیزل اور پٹرول پر دو ماہ کیلئے آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور پٹرولیم ڈیلرز مارجن میں ایک روپیہ 87 فی لیٹر تک اضافے کی منظوری دے دی۔
نگران وزیرخزانہ ڈاکٹرشمشاداخترکی زیرصدارت ای سی سی اجلاس نے ڈیلر مارجن میں ایک روپیہ 64 پیسے اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کیلئے منافع ایک روپیہ 87 پیسے فی لٹر بڑھانے کی منظوری دی۔
ای سی سی نے ایف بی آر اور سول ایوی ایشن کو دو ارب روپے کی ادائیگیاں مؤخرکرنے سے معتلق پی آئی اے کی تجویز مسترد کردی۔ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی گئی کہ وہ پی آئی اے کی مالی امداد کریں۔
اجلاس میں وزارت دفاع کیلئے چالیس ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دے دی گئی۔