مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی زیر صدارت جاتی امرا میں اجلاس ، ٹکٹوں کی تقیسم کافیصلہ نہ ہوسکا۔
باخبرذرائع کے مطابق نوازشریف کی زیرصدارت جاتی امرامیں اہم بیٹھک ہوئی۔شہبازشریف،مریم نواز بھی اجلاس میں موجود تھے،رواں ہفتےکےدوران یہ پانچواں اجلاس تھا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگی قیادت ٹکٹ حاصل نہ کرسکنے والے رہنمائوں کواعتماد میں لینے کی کوشش کررہی ہے۔ ن لیگی قیادت ٹکٹ سےمحروم امیدواروں کودیگرجگہوں پرایڈجسٹ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔