نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا ) کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مزید 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا۔
جمعرات کے روز نیپرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے میں فیول پرائس اور بقایا جات کی مد میں وصولیاں شامل ہیں جبکہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
حکام کے مطابق سی پی پی اے نے فیول پرائس کی مد میں 4 روپے 66 پیسے کا اضافہ مانگا تھا۔