پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازم میں 6 ماہ کی توسیع کردی گئی، جوڈیشل کمیشن نے منظوری دیدی۔
اسلام آباد میں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی۔
رپورٹ کے مطابق جن ججز کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع دی گئی ان میں پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس خورشید اقبال، جسٹس شاہد خان اور جسٹس فضل سبحان شامل ہیں۔
جوڈیشل کمیشن نے مستقلی کے بجائے تینوں ججز کی مدت میں توسیع کی منظوری دی ہے۔