بالی ووڈ کنگ خان ایک سال میں 2500 کروڑ کمانے والے پہلے بھارتی اداکار بن گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2023 شاہ رخ خان کےلیےایک کامیاب ترین سال رہا، جس میں انکی سال کے آغاز سے ہی ایک کے بعد ایک تین بلاک بسٹر فلمیں ریلیز ہوئیں۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نےجنوری میں فلم ' پٹھان' سے لوگوں کے دل جیت لیے جس نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔اس کے بعد فلم ' جوان' بھی ان کے صارفین کو خوب پسند آئی۔
سال 2023 کا اختتام شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی سے ہوا،جو ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی فلم ہے،جس نے بڑے پردے پر خوب دھمال مچایا اوران تینوں فلموں نے مل کر ایک سال میں 2 ہزار 500 کروڑ کا بزنس کیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹریڈ اینالسٹ رمیش بالا کا کہنا ہےکہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ایک سال میں 2ہزار 500 کروڑ کمانے والے پہلے بھارتی اداکار بن گئے ہیں۔