پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر فواد چوہدری پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔
بدھ کے روز الیکشن کمیشن کے حکام نے اڈیالہ جیل میں سابق چئیرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی جس کے دوران ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔
سماعت کے دوران ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی۔
بعدازاں، الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔