قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے آسڑیلیا کے دورہ پر موجود ہے،جہاں سیریز کا آخری میچ کل سڈنی میں ہونے جارہا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ایک ننھے مہمان کو دکھایا گیا ہے۔
A special guest joined our training today 🙌
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 2, 2024
Pakistan team spend time with Will Symonds, son of the late Andrew Symonds.#AUSvPAK pic.twitter.com/Ip0QxiurMZ
پی سی بی نے اپنےبیان میں بتایاکہ ننھےمہمان سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کےبیٹے ول سائمنڈز ہیں جنہوں نےقومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
اس دوران ول نے پاکستانی کھلاڑیوں سےملاقات کی،کپتان شان مسعود نے انھیں پاکستانی کیپ دی۔
ول کا کہنا تھا کہ شاہین،بابراور رضوان میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں،چاہتا ہوں پاکستان اگلا ٹیسٹ جیتے۔
ول نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ بھی کی۔