ڈی آئی خان میں جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ ڈی آئی خان کے سی پیک ٹول پلازہ کے قریب ہوئی، فائرنگ کے وقت مولانا فضل الرحمان کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا ۔ صوبائی سیکریٹری جنرل جے یو آئی کا کہناہے کہ مولانا فضل الرحمان گاڑی میں موجود نہیں تھے ، معلوم نہیں ہے کہ فائرنگ کس نے اور کیوں کی، مولانا فضل الرحمان اپنے گھر پر ہی موجود ہیں ۔ڈی آئی خان میں میں فائرنگ کے واقعہ کی شہبازشریف نے شدید مذمت کی ہے ۔