پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کی تیاری کیلئے ٹریننگ کیمپ شروع کر دیاہے جس میں احمد شہزاد بھی حصہ لے رہے ہیں ، ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد صارفین یہ پوچھتے دکھائی دیئے کہ کیا انہیں بھی سکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا ؟ اس سوال کا جواب تو وہاب ریاض ہی دے سکتے ہیں جبکہ وہ پہلے بھی اس حوالے سے اشارہ دے چکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ یاسر عرفات کی سربراہی میں پانچ روز ٹریننگ کیمپ کا آغاز ہو گیاہے جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی گئیں اور ساتھ پیغام درج کیا کہ ’ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ شروع کر دی ہے ۔‘‘
Players part of the New Zealand T20Is training camp in action in the scenario match at Gaddafi Stadium 🏏#NZvPAK pic.twitter.com/OxTgpavZ8l
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 31, 2023
چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یاسر عرفات کو ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کیا گیا تھا اور دورہ نیوزی لینڈ ان کا پہلا اہم اسائمنٹ ہو گا۔
دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سابق فاسٹ بولر جنید خان کو ریحان ریاض کی عدم دستیابی کے بعد پاکستان انڈر 19 کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جنہوں نے فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔جنید جو اس سے قبل اسلام آباد ریجن کے ہیڈ کوچ تھے،انہوں نے حنیف محمد ٹرافی 24-2023 میں ٹیم کو فتح دلائی۔ 34 سالہ کرکٹر نے 107 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 189 وکٹیں حاصل کیں۔