سال دو ہزار تئیس میں سلورسکرین کی زینت بننےوالی بیشترفلموں کوپذیرائی نہ مل سکی جبکہ منی بیک گارنٹی اورتیری میری کہانیاں باکس آفس پرکامیاب رہیں۔
لالی وڈ کی دوفلمیں شائقین کو سینماگھروں میں واپس لانے میں کامیاب رہیں مہوش حیات،رمشا خان اورحرا مانی کی فلم تیری میری کہانیاں نےبھی کامیابی سمیٹی اورفلم نے چودہ کروڑ روپے کمائے۔
منی بیک گارنٹی میں فواد خان اور عائشہ عمر مرکزی کردار میں نظر آئے۔وسیم اکرم کے ساتھ شنیرا اکرم کی پہلی بار اداکاری کوسراہاگیامنی بیک گارنٹی اڑتیس کروڑ روپے کابزنس کیا۔
معمررانا اورشامل خان کی آرپاربھی 2023میں ریلیز کی گئی، کامران شاہد کی فلم ہوئے تم اجنبی میں سقوط ڈھاکہ کوموضوع بنایا گیاسائرہ یوسف اورشہروز سبزواری فلم بےبی لیشیس میں ایک ساتھ دکھائی دیئے۔
فلم آر پار ،اللہ یار اینڈ ہنڈرد فلاورز، دادل اور وی آئی پی بھی سنیما گھروں کی زینت بنیں لیکن فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہیں ۔