سینئیر کشمیری حریت رہنما پروفیسر نذیر احمد شال طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کر گئےنمازہ جنازہ لندن کے مضافاتی علاقے ہونسلو کی مرکزی جامع مسجد میں ادا کر دی گئی۔
نمازہ جنازہ میں ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل مرزا ، کشمیری رہنما چوہدری لطیف اکبر ، مجید ترمبو ، نذیر قریشی ، فہیم کیانی سمیت کمونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، پاکستان کے ہائی کمشنر کی جانب سے کشمیری رہنما کی میت پر پھول بھی چڑھائے گئے ۔
بارہ مولا سے تعلق رکھنے والے پروفیسر نزیر احمد شال نے بھارتی مظالم سے تنگ آکر انیس سو اکانوے میں مقبوضہ کشمیر سے پاکستان ہجرت کی۔ دو ہزار چار میں لندن چلے گئےتمام عمر کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے سیاسی اور سفارتی طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔ ان کی عمر ستتر برس تھی اور وہ دو ماہ سے لندن کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔