سال 2023 کےدوران پاکستان میں سوشل میڈیا پرسال بھر مزاح سے بھرپور ’میمز‘ گردش کرتی رہیں جو کافی وائرل ہوئیں،پاکستان میں موئے موئے ٹاپ ٹرینڈ کا حصہ رہی۔
میمزیامیم سوشل میڈیا پرہی استعمال ہوتی ہے،یہ ایک مخصوص خیال،طرزعمل یا انداز کی بنا پرنقل کےذریعے پھیلتا ہےجوکسی خاص رجحان کی نمائندگی کرتا ہے۔سوشل میڈیا پر کوئی اداسی میں بھی مسکرا دے تو وہ وائرل ہو کر میم بن جاتی ہے۔
’موئے موئے‘
سال 2023 کے دوران سب سےزیادہ ٹرینڈنگ اوروائرل ہونےوالی میم ’موئے موئے‘ تھی۔اصل میں وائرل ٹرینڈسربیا کی دھن تھی جس نےسوشل میڈیا پرابھی تک طوفان برپا کررکھاہے۔وائرل میم آغاز ٹک ٹاک سے ہوا،دلچسپ بات یہ ہےکہ ’موئے موئے‘ گانے کا اصل تلفظ نہیں ہےبلکہ یہ ’موئے مور‘ ہے،تاہم جملےکی تکرار نے بہت سے لوگوں کی توجہ اپنی طرف کرائی ہے۔یہ گانا 8 ماہ قبل ریلیز ہوا تھا،جسے اب تک 6 کروڑ 30 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔گانے میں ’موئے مور‘ کا مطلب ہے’ڈراؤنا خواب‘ہے یہ گانا مایوسی کو ظاہرکرتا ہے۔پاکستان سمیت بھارت میں کئی نامورشخصیات اس وائرل ٹرینڈ کا حصہ بنے جن میں بالی ووڈ سٹار شہناز گل، آیوشمان کھورانا شامل ہیں۔
Hilarious 😂 #MoyeMoye moments with #ShehnaazGill and her brother. pic.twitter.com/7r1CHQy7a0
— Thriller Soundtrack Music (@sandeeprathi100) December 17, 2023
’لوکنگ لائک آ واؤ‘
حال ہی میں ایک بھارتی خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جہاں وہ ایک کپڑے کی دکان میں کھڑی ہیں۔ویڈیومیں خاتون کپڑوں کی تعریف کرتے ہوئےکہہ رہی ہیں کہ ’سو بیوٹی فل،سو ایلی گینٹ،جسٹ لوکنگ لائک آ واؤ۔یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے بھارت سمیت پاکستان میں بھی کافی وائرل ہوئی،بھارتی یوٹیوبر و موسیقار یش راج مکھاٹے سمیت بالی ووڈ سٹاراروشی روٹیل اور دپیکا پڈوکون بھی ٹرینڈ میں شامل ہوئیں۔اس کے علاوہ پاکستانی اداکارہ مایا علی اور دیگر بھی اس ٹرینڈ کا حصہ بنے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
’باربی‘
سال 2023 میں امریکی فلم باربی کا بخار بھی سوشل میڈیا پر سرچڑھ کر بولتا رہا، امریکی فلم باربی ایک فینٹاسی کامیڈی فلم ہےجس کی ہدایت کاری گریٹا گیروِگ نےکی ہے،میٹل کےنام سے منسوب فیشن گڑیا پرمبنی فلم ہے۔اس پر بھی پاکستانی، بھارتی اور کئی دوسرے ممالک کے اداکاروں نے ویڈیوز بنائیں۔
’پانی پانی‘
بھارتی نوجوان لڑکا شمرتھ شاہانی وہ "پانی پانی"والا لڑکا ہےجس کی تیز آواز نے انٹرنیٹ پرسحرطاری کردیا۔اپنےخاندان کےساتھ ساتھ،اس نےاپنی منفرد آواز، ویڈیوز اور پُر جوش پیغامات کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔
’ آئیں‘
اس میم نے سال بھرسب کو ہنسایا،میم کا استعمال کلاسک 'کیا؟'لمحے کے اظہار کے لیے کیا جاتا ہے،میم کا آغازبھارت کےشہربہار سے تعلق رکھنے والے آدتیہ کمار نامی چھٹی جماعت کےطالب علم کے انٹرویو سے ہوا ہے،جب رپورٹر نے کمار سے ان کے پسندیدہ موضوع کےبارے میں پوچھا تو اس نے ’آئیں‘ کے ساتھ جواب دیا۔جب رپورٹر نے سوال دہرایا تو آدتیہ نے'بیگن' کا جواب دیا۔ یہ میم بھی بہت زیادہ مشہور ہوا اور اس پر اداکاروں،ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز نے وڈیوز بنائی۔
پروگرام تو وڑ گیا
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ن لیگی رہنما افنان اللہ خان اور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے درمیان لڑائی ہوئی جو ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔
Program to ab sb ka hi war gaya. pic.twitter.com/x57JPsjMxZ
— Shahzeb (@confesspain_) December 20, 2023
اس کے بعد نجی ٹی وی کا اینکر ان سے پوچھتا ہےکہ اس کے بعد پروگرام جاری رہا، شیر افضل اللہ مروت کہتے ہیں کہ نہیں، نہیں پروگرام کدھر جاری رہا پروگرام تو وڑ گیا۔