ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 29 دسمبر کو مزید ایک ہزار 207 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، افغانستان جانے والے خاندانوں کو درجنوں گاڑیوں پر روانہ کیا گیا۔ وطن واپس جانے والوں میں میں 374 مرد، 319 خواتین اور 514 بچے شامل تھے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 29 دسمبر مجموعی طور پر 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔
🚨 Update: The repatriation of illegal #Afghan nationals from #Pakistan continues.
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 30, 2023
On 29th Dec '23 alone, 1207 individuals, including 374 men, 319 women, & 514 children, made the journey home.
The cumulative count now stands at 453,480. #SamaaTV pic.twitter.com/4iVlczuu2F
واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وجہ سے کراچی میں اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔