بھارت کے خطے بالخصوص بلوچستان میں دہشتگرد سرگرمیوں پر چین نے تشویش کا اظہار کیاچین نے بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
27 دسمبر کو دورانِ پریس کانفرنس چینی وزیر چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بلوچستان میں بھارتی دہشتگردانہ سرگرمیوں پر اظہار کرتے ہوئےکہا کہ دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے اور چین دہشت گردی کے خلاف دوہرے معیار کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ کسی بھی ملک کا دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور ان کا استعمال انہیں بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے مفادات کی قیمت پر اٹھانا پڑتا ہےدہشتگرد گروہوں کی سرپرستی پر شدید جوابی کارروائی کی جائے گی۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین دہشت گردی کی تمام صورتوں سے مشترکہ طور پر لڑنے کے لیے تمام ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہےغیر ملکی سرزمین پر دہشتگرد کاروائیوں میں بھارتی حکومت اور را ملوث ہونے کی گواہی کینیڈا اور امریکی حکام سمیت خود دہشتگرد بھی دی"بھارت خفیہ طور پر بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی حمایت کر رہا ہے۔
ترجمان ماؤ ننگ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی علیحدگی پسند قوتوں کو بھارت کی مکمل مالی معاونت حاصل ہےقومی دھارے میں واپس آنے والے بلوچوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت کا دہشتگردوں کی سرپرستی اور حمایت صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گرد کارروائیوں کی بڑی وجہ ہے۔