سیکرٹری ٹور ازم جہانگیر انور کو سیکرٹری سپورٹس کا اضافی چارج مل گیا۔
ذرائع کےمطابق مشیر وزیراعلی پنجاب وہاب ریاض سیکرٹری سپورٹس کی کارکردگی سے خوش نہ تھے،سکریڑی سپورٹس نےمشیر کھیل کو تمام محکمانہ امور سے دورکر دیا تھا ۔
ذرائع کےمطابق پالیسی امور اورکھیلوں کے حوالے سے مشیرکھیل سے کوئی مشورہ نہیں کیا جاتا تھا،،5 ماہ سے محکمہ سپورٹس کی تمام کھیلوں کی سرگرمیاں معطل تھیں۔
سیکرٹری سپورٹس شاہدزمان کا تبادلہ کرکے اوایس ڈی بنا دیا گیا تھا۔مشیرکھیل پنجاب کی جانب سے اعلان کردہ کھلاڑیوں کی انعامی رقم بھی 6 ماہ سے التوا کا شکار ہیں۔