اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کا تھری ایم پی او جاری کرنے کا اختیار غیرقانونی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس بابرستار نے شہریارآفریدی اورشاندانہ گلزار کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف درخواستیں منظور کرلیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے قراردیا کہ تھری ایم پی اوکا اختیار صرف وفاقی کابینہ کے پاس ہونا چاہئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کےمطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تھری ایم پی او جاری نہیں کرسکتے۔