خضدار کے علاقے کرخ میں ایم ایٹ شاہراہ پر دو تیل بردار گاڑیوں میں تصادم ہوگیا، حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق تیز رفتاری کے باعث تیل بردار گاڑیوں میں حادثے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں سوار چار افراد موقع پر جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ لاشوں کو خضدارٹیچنگ اسپتال منتقل کردیاگیا،جن میں دو کا تعلق خضدار کے علاقے باغبانہ، ایک کوشک اور ایک کا تعلق پنجگور سے بتایا جارہا ہے۔