متحدہ عرب امارات میں پاکستانی روپے کی قدر بڑھ گئی، اماراتی درہم سستا ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستانی روپے کی قدر 20 پیسے بڑھ گئی، اماراتی درہم 76.85 روپے سے کم ہوکر 76.65 روپے پر آگیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم 7 پیسے کمی سے 22.53 روپے اور بنگلہ دیشی کرنسی میں 6 پویشہ گراوٹ کے بعد 29.89 ٹکے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں امریکی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 27 پیسے کی کمی سے 281.93 روپے پر آگئی ہے۔