پاکستانی شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہنےوالی معروف اداکارہ نور بخاری نے بھی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق اداکارہ نور بخاری نےاستحکام پاکستان پارٹی کی طرف سے کاغذات نامزگی جمع کرادئیےہیں،نور نےآئی پی پی کی خواتین کی مخصوص نشتوں کیلئےکاغذات جمع کروائے۔
اسی حوالے سے کاغذات نامزگی کی جانچ پڑتال کیلئے نور بخاری ذاتی طور پر الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر پہنچیں جہاں انکی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات کی جانچ مکمل کرلی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نور بخاری سابق وفاقی وزیرعون چودھری کی اہلیہ ہیں جن سے انکی دوسری شادی ہوئی تھی۔